بریکنگ نیوز: پاکستانیوں کا انتظار ختم شُد!!! عالمی وبا پورے ملک میں پھیل گئی۔۔۔ وزیراعظم آج کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر قوم کو پھر سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان پیر کے روزقوم سے خطاب کریں گے۔

قوم سے خطاب میں وہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام کو اعتماد میں لیں گے۔وزیراعظم پیر کو قوم کے سامنے اس تمام صورتحال کو رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے جامعع روڈ میں رکھوں گا۔مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے ۔گھبراہٹ میں کیے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے۔وزیر اعظم نے ہنگامی حالات میں تمام تر ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں کہ نرمی سے کی جانے والی بات مان لیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے موجودہ بحران کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے، عوام کو اشیائے خوردونوش کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے رضاکار کورونا یوتھ ٹائیگر فورس اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے موبائل ایپلی کیشن کا (آج) پیر کو اجراء کریں گے ،کورونا وائرس کا واحد علاج احتیاط ہے،کورونا وائرس معیشت پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو باور کرایا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا اس بحران کا شکار ہے۔