دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے… چین نے پاکستان سے کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے ایسا قدم اٹھا لیا جسے دیکھ کر ہر کوئی پاک چین دوستی پر رشک کرنے لگا

کراچی (ویب ڈیسک) چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو ہوائی جہاز کراچی پہنچ گیا ہے جبکہ آٹھ رکنی میڈیکل ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گئی ۔دنیا نیوز کے مطابق یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں رہے گی ۔

روزنامہ جنگ نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ایئر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر سوا بارہ بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی،3 دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان کی لانے والی تیسری پرواز ہے۔ طیارے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز چین کے شہر کنمنگ کے ایئرپورٹ سے میڈیکل آلات لے کر پہنچنے والی گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جہاز کا استقبال کیا تھا۔

ادھر پاکستان میں چینی سفارتخانے نے بتایا کہ ایک آٹھ میڈیکل ٹیم چینی حکومت کی طرف سے شن جیانگ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی جن شاندار طریقے سے رخصت کیاگیا، وہ اپنے ساتھ کورونا سے احتیاط اور لڑنے کے لیے تجربات لائیں گے ۔ پاکستان پہنچنے پر چینی طبی عملے کا استقبال وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔