بریکنگ نیوز:سچن ٹنڈولکر نے کورونا کیخلاف ’میچ‘ میں تمام بھارتی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کورونا کیخلاف ’میچ‘ میں بھی سب بھارتی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں جنہوں نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی سے زیادہ رقم کورونا فنڈ میں عطیہ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان نے مجموعی طور پر 50لاکھ روپے عطیہ کئے ہیں اور کسی بھی بھارتی کھلاڑی نے اس سے زیادہ رقم جمع نہیں کرائی، انہوں نے 25لاکھ روپے وزیراعظم فنڈ اور اتنے ہی وزیراعلیٰ فنڈ میں جمع کروائے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹر عرفان اور یوسف پٹھان نے بڑودہ پولیس کو 4 ہزار ماسک دیئے تھے جبکہ مہندرا سنگھ دھونی نے ایک این جی او کو ایک لاکھ روپے عطیہ کئے، اس سے قبل بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے ضرورت مندوں کو مفت چاولوں کی تقسیم کیلئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔