پاکستان میں ہنگامی صورتحال دیکھتے ہی مافیا متحرک۔۔۔ چینی کی فی کلو قیمت میں بے پناہ اضافہ، افسوسناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہو میں مہنگائی مافیا نے چینی کی قیمت 3 روپے کلو خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔

جس کے بعد شہر میں چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری طرف شہر کے سٹوروں سے آٹا بھی غائب ہو گیا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مہنگائی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آٹے کے بحران پر فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی ملوں میں کرونا وائرس کے پیش نظر لیبر میں کمی آنے کی وجہ سے آٹے کی پیداوار میں بھی کمی واقعہ ہوگئی ہے۔ آئندہ ایک ہفتے میں آٹے کا بحران ختم ہونے کا امکان ہے