اب ہر کسی کے لئے کورونا ٹیسٹ کرنا آسان ہوگا..!! ایسی کٹ تیار کر لی گئی جو ہر گھر پر دستیاب ہوگی

دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کی تشخیص کےلیےایسی ٹیسٹنگ کٹ تیارکرلی گئی ہےجوگھربیٹھےدستیاب ہوگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کووڈ-19 ٹیسٹ کےلیےکٹ تیارکی گئی ہےجسےگھربیٹھےمہیاکیاجائےگاتاکہ مریض علامات ظاہرہونےکی صورت میں گھر بیٹھےہی کوروناکےحوالےسےٹیسٹ کرسکے۔برطانوی پبلک ہیلتھ میں نیشنل

انفیکشن سروس کی ڈائریکٹر پروفیسر شیرون پی کوک نے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کو آگاہ کیا کہ ایک گروپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے لیے فنگر پرنٹ کٹ تیار کی ہے یعنی انگلی پر سوئی چبھا کر ٹیسٹ کیا جائے گا۔اس طرح فوری طور پر خون کے نمونے سے پتا چل جائے گا کہ نتائج مثبت ہیں یا منفی، نتائج واضح نہ ہونے کی صورت میں نمونے کو لیبارٹری بھیجا جائے گا۔یہ فنگر پرک کٹ ویسے ہی ہوگی جیسے شوگر چیک کرنے کی کٹ ہے یعنی صرف پن کو انگلی میں چبھا کر خون کا نمونہ لیا جاسکے۔اس حوالے سے پروفیسر پی کوک نے کہا کہ فی الحال ٹیسٹنگ کٹ آکسفورڈ میں آزمائی جارہی ہے، ایک بار جب یہ عوامی سطح پر متعارف کرادی جائے گی تو لوگ اسے گھر بیٹھےآرڈر کرسکتےہیں۔پروفیسر پی کوک کامزیدکہناتھاکہ ابتدائی طورپرمذکورہ کٹ نیشنل ہیلتھ سروس کےاسٹاف اوراہم رضاکاروں کوفراہم ہوگی جس کےبعد اسے تمام افراد کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔یہ ٹیسٹنگ کٹ آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے میڈیکل اسٹورز اور اسپتالوں میں بھی دستیاب ہوگی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں میں کووڈ-19 کے ٹیسٹ کے لیے کٹس کی قلت سامنے آرہی ہے جس کے باعث فنگر پرک کٹس تیار کی جارہی ہے۔