کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ مذہبی طبقےکی جہالت۔۔۔ فواد چوہدری نے ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ عمران خان بھی حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے کورونا کی وبا پاکستان میں پھیلی ہے ۔ فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں مذہبی طبقے کی

جہالت کی وجہ سے پھیلی ہے، اب یہ ہمیں کہتے ہیں اللّٰہ کا عذاب ہے توبہ کریں۔ رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت کی وجہ سے کرونا کی وباء پاکستان میں پھیلی اب ہمیں کہتے ہیں اللہ کا عذاب ہے توبہ کریں، اللہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علماء جو علم اور عقل رکھتے ہیں اللہ کی نعمت ہیں ان کی قدر کریں لیکن جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے فواد چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کا عذاب جہالت ہے جو ان لوگوں کی صورت میں ہم پر مسلط ہے، علم اور عقل رکھنے والے علماء اللّٰہ کی نعمت ہیں، ان کی قدر کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہلاء کو عالم کا درجہ دینا تباہی ہے۔ دنیا میں اس وقت کرونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں ان میں سے 43 نئ ویکسین، 16 نئ اینٹی بائیو ٹکس اور سات اینٹی باڈیز کو فوکس کئے ہوئے ہیں،دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسچ پر فوکس کئے ہوئے ہیں، پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔فواد چوہدری کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت کورونا وائرس پر 66 اسٹڈیز چل رہی ہیں، ان میں سے 43 نئی ویکسین، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس کو فوکس کیے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام بڑے ہیلتھ ریسرچرز اس ریسرچ پر فوکس کیے ہوئے ہیں، پاکستان بھی ان کوششوں میں شامل ہے۔