خدا کے واسطے ضِد چھوڑ دیں۔۔!! حساس اداروں نے عمران خان کو کیا پیغام بھجوا دیا؟ مشکل وقت میں قوم کو ایک اور خبر سُنا دی گئی

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے پاس کورونا سے متعلق وزیراعظم سے زیادہ معلومات ہیں،شہباز شریف کے پاس کورونا کے مریضوں کی تعداد،ہسپتالوں کا ریکارڈ،وینٹی لیٹرز اور تشخیصی کٹس کا ریکارڈ عمرا ن خان سے بھی زیادہ تھا۔

حساس اداروں نے عمران خان کو کہا کہ ضد چھوڑے، پاکستان میں اٹلی سے بھی زیادہ حالات خراب ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے پاس کورونا کی صورتحال سے متعلق ڈسٹرکٹ اور صوبوں کی سطح پر عمران خان سے زیادہ حقائق تھے ۔

شہباز شریف کے پاس کورونا کے مریضوں کی تعداد،ہسپتالوں کا ریکارڈ،وینٹی لیٹرز اور تشخیصی کٹس کا ریکارڈ عمرا ن خان سے بھی زیادہ تھا۔وہ پوری تیاری کرکے بیٹھے تھے لیکن عمران خان اٹھ کر چلے گئے۔

اپنے ایک اور پروگرام میں عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان لاک ڈاؤن کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن حساس اداروں نے لاک ڈاؤن کروایا۔

حساس اداروں نے عمران خان کو میسیج کیا کہ یہاں اٹلی سے بھی حالات خراب ہونے جارہے ہیں، خدا کے واسطے ضد چھوڑدیں۔

عارف بھٹی نے مزید کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے کہا کہ پلیز ضد چھوڑدیں۔ سندھ حکومت لیڈلے رہی تھی۔ عمران خان نے جو تقریر کی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ وہ کہنا کیا چاہتے تھے۔