’’اللہ تعالیٰ دنیا کو کرونا کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔۔‘‘ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے اُمتِ مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے بڑا قدم اٹھا دیا

ریاض (ویب ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ کرونا جیسی خوف ناک وباء کی وجہ سے پوری دنیا اس وقت مشکل دور سے گذر رہی ہے۔کرونا کی وجہ سے کرہ ارض پر موجود تمام انسان، صحت کا نظام اور عالمی معیشت سب بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم گروپ 20 کا ایک غیر معمولی سربراہ اجلاس منعقد کررہے ہیں تاکہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جو ہماری عوام کی امیدوں کو پورا کریں۔ ہماری حکومتوں کے کردار کو بڑھائیں اور اس وباء کا مقابلہ کرنے کی ہماری کوششوں کو متحد کریں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ دنیا کو اس وباء کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔