حکومت اور اپوزیشن عالمی وبائی مصیبت پر بھی متحد نہ ہوسکی۔۔!! اے پی سی میں کیا کھیل تماشا ہوتا رہا؟حامد میر کے انکشاف نے تہلکہ برپا کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمیں تشویش پائی جاتی ہے اور ایسے میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت بھی متحرک ہے ، لیکن ایسے میں پاکستان کی سیاسی قیادت میں کچھ اختلاف دیکھنے کو آیا اور وزیراعظم اپنی گفتگو مکمل کرکے اپوزیشن کی سنے بغیر اٹھ گئے جس پر اپوزیشن

لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی واک آﺅٹ کردیا مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ ”حکومت اور اپوزیشن ایک عالمی وبا کے خلاف بھی متحد نہ ہو سکی آج اے پی سی میں شہباز شریف کی گفتگو شروع ہوئی تو وزیراعظم اٹھ کر چلے گئے اور پھر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی واک آو¿ٹ کر گئے کیا وزیراعظم کو اپوزیشن لیڈر کی بات سنے بغیر اٹھنا چاہیے تھا؟حامد میر کے اس ٹوئیٹ پر رب نواز بلوچ نے لکھا کہ ”بدقسمتی سے اس وبا پر سیاست اپوزیشن نہیں حکومت کررہی ہے“۔

طارق داوڑ نے لکھا’وزیراعظم عمران خان اس غیرت مند کا نام ہے جو اپنے وطن پاکستان اور قوم کی سر بلندی کے لیے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کرتا“
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ”نہیں ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے، ایسا کوئی ضروری کام نہیں جو کرونا سے بچاو سے بھی ضروری ہو ،عمران خان کو دوسروں کی بات سننے کی عادت ڈالنی چاہیے‘۔