’’نہ کورونا کو خوف، نہ گرفتار کا ڈر‘‘شہریوں نے غیرذمہ داری کی تمام حدیں پار کردیں۔۔۔ سامان رکھنے کی جگہ پر مسافروں کو بٹھانے کی ویڈیو وائرل

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچادی ہے۔کورونا وائرس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا گیا تاہم ماہرین کی جانب سے بار بار لوگوں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی کرونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے نقصانات کا اندازہ اٹلی کو دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں بھی طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بار بار ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کریں اور گھروں میں رہیں۔ لیکن شہریوں کی جانب سے کورونا وائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ا

سی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک بس میں سامان رکھنے کی جگہ پر سواریوں کو بٹھایا جا رہا ہے۔ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ سواریوں کو اس جگہ پر بٹھا کر لے کے جایا جا رہا ہے جہاں پر عام طور پر سامان کو رکھا جاتا ہے۔کوئی ان کو روکنے والا نہیں ہے۔

لوگ نہ تو لا ک ڈاؤن کی پرواہ کر رہے ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ اختیار کر رہے ہیں۔بس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہیں جس سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور بس کے مالک اور ڈرائیور کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی جا رہی ہے۔