یا اللہ رحم ۔۔۔۔ پاکستان میں پندرہ دنوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟خبر نے ایک دفعہ سب کو خدا یاد کروا دیا

لاہور (ویب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور گزشتہ پندرہ دنوں میںتصدیق شدہ متاثر ہ افراد کی تعداد 16سے بڑھ کر ایک ہزار 22ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک عوام کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا اور لوگ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں ۔سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں نے بات نہ مانی تو پھر کرفیو بھی لگا سکتے ہیں ۔تفصیل کے مطابق 10مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد16تھی ، 11مارچ کو 19،12مارچ کو20،13مارچ کو 21،14مارچ کو 28،15مارچ کو 31،16مارچ کو54،17مارچ کو 187،18مارچ کو 241،19مارچ کو 302،20مارچ کو 454،21مارچ کو504،22مارچ کو 646،23مارچ کو 784،24مارچ کو 956اور 25مارچ کو 1022تصدیق شدہ کیسز ہو گئے ہیں ۔