اب راج کرے گی خلقت خدا ۔۔۔۔حکومت پاکستان نے مالک مکانوں کو کرائےداروں سے دومہینےکا کرایہ نہ لیے کا حکم دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) حکومت سند ھ نے مالک مکانوں کو کرائےداروں سے دومہینےکا کرایہ نہ لینے کی درخواست کی ہے ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا تب ہی ہم اس مشکل گھڑی سے نجات پا سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مالک مکانوں کو کرائےداروں سے دومہینےکا کرایہ نہ لینے کی درخواست کی اور کروناوائرس کی وجہ سے مکمل لاک ڈاون کے حوالے سے بیان دیا کہ ہمارے پڑوس میں ہمارے بھائی جو کہ لاک ڈاون کی وجہ سے بڑے پریشان ہیں ان کی ہر حال میں جو لوگ صاحب استعاعت ہیں ان کی مدد کریں اور ان کی یہ نیکی کسی صورت بھی بھلائی نہیں جائے گی۔واضح رہے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاون کو مزید موثر کرنے کے لیے راشن کی دکانوں کو 12 گھنٹے تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کردیں۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو کے خلاف سندھ حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے صبح 8 سے رات 8 بجے تک شہر میں موثر لاک ڈاون کی ہدایت جاری کردی جس میں راشن کی دکانیں بھی بند رہیں گی ۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ رات 8 سے صبح 12 بجے تک پرچون کی دکانیں کھلی رکھی جائیں گی جبکہ ہسپتال چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بیکنگ شعبے کو بھی صرف ضروری برانچز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔