انشااللہ کپتان اس مشکل کڑی میں سرخرو ہو گا کیونکہ۔۔۔عمران خان اس طوفان سے نپٹنے کے لیے اندر کھاتے کیا کر رہا ہے؟ سینئر تجزیہ کار کامران خان نے بڑی خبر بریک کر دی

کراچی(ویب ڈیسک)ملک کے سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان نے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پوری قوت سے کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہے،شہباز شریف نے تیاری کے بغیر پریس کانفرنس کی،وزیراعظم نے بہترین معاشی پیکیج پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پریس کانفرنس بنا تیاری کی ،ریکارڈ درست فرمائیں، شرح سود میں 3 سے 4 فیصد کمی سے حکومت کو 80 ارب کی بچت نہیں بلکہ 1 فیصد سود کی کمی سے حکومت کو 250 ارب رپے،3 فیصد کمی سے 750 ارب اور 4 فیصد کی کمی سے حکومت کو 1000 ارب مل جائیں گے ،شہباز 80 ارب نہیں 1000 ارب کا فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بہترین معاشی پیکیج آگیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15 رپے لیٹر کی کمی اور شرح سود میں متوقع دو فیصد کمی سے توقعات پوری ہوتی نظر آئیں ہیں۔کامران خان کا کہنا تھا کہ چئیرمین این ڈی ایم اے جنرل افضل کا وزیر اعظم کی پریس کانفرنس میں بیان حوصلہ افزا تھا ، ثابت ہوا پوری قوت سے ریاست کورونا کا مقابلہ کررہی ہے، چین سے کثیر تعداد میںُ مطلوبہ ساز و سامان اسی ہفتے پاکستان پہنچے گا ،ظفر مرزا نے نجی ہسپتالوں کے تعاون کا اعلان کیا ،گویا جو کیا جا سکتا ہے وہ کیا جا رہا ہے۔