بریکنگ نیوز:حکومت نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ملک واپسی کیلئے مزید کتنےہفتے کاانتظار کرنے کی تلقین کر دی؟تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانی دو ہفتوں کے لیے وطن واپس نہ آئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی معید یوسف نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا سوچنے والے پاکستانی دو ہفتے کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہوں گا کہ ہمارے پاس سہولیات کا فقدان ہے، سب کو وطن واپس نہیں لایا جاسکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پانچ اپریل کو وطن واپس نہیں پہنچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ قطر میں پھنسے پاکستانی آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے جبکہ یواے ای سے بھی پاکستانیوں کو بھی جلد واپس لایا جائے گا۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ ترکی استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کو ویزا دلواکر رہائش فراہم کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے (آج) منگل کو دوحہ ائیر پورٹ پر پھنسے 72پاکستانیوں کو واپس وطن لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے قطر ائیر ویز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ خصوصی پرواز کے ذریعے ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچائے۔ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دوحہ میں پھنس جانے والے 72پاکستانیوں کو لیکر آنے والی خصوصی پرواز 24 مارچ علی الصبح اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے کی توقع ہے ۔

پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد پہچنے پر وزارت صحت کی ہدایات پر فضائی مسافروں کی سخت طبی سکرینگ کی جائے گی تاکہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکا جا سکے ۔واضح رہے ) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پاکستان نے 2 ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمد کو معطل کردیا۔اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے بین الاقوامی مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی شرط لگائی تھی، جس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایک اور مشکل فیصلہ کیا گیا۔
مذکورہ فیصلے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ21مارچ سے رات 8 بجے سے دو ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے اور 4 اپریل کی شام 8 بجے تک پاکستان آنے والی پروازیں معطل رہیں گی۔