خوفناک خبر یا خطرناک خبر۔۔؟؟ 100 امریکی سفارتکار اچانک پاکستان کیوں چھوڑ گئے؟ فوج طلب کر لی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس سے متا ثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ 30 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 14 ہزار سے زیادہ افراد ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہلک وائرس نے امریکہ میں بھی ابھی تک 400سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی بارے میں با ت کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اندازہ ہو گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے حالات خراب ہو سکتے ہیں، اسی وجہ سے امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے 75 سفارت کاروں اور 78افراد کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان سے واپس بلا لیا ہے۔

بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا مزید کہناتھا کہ دنیا بھر میں جب بھی کوئی وبا پھیلتی ہے تو سب سے پہلے ممالک اپنے سفارت کاروں کو واپس بلاتے ہیں۔ امریکہ کو بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ پاکستان میں حالا ت مزید بربادی کی طرف جائیں گے، اس لئے انہوں نے پاکستانی حکومت سے درخواست کر کے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے 103 افراد کو اپس بلا لیا ہے۔

صابر شاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت کو کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، کیونکہ اگر امریکہ نے اپنے لوگوں کو یہاں سے واپس بلا لیا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہاں حالات مزید خراب ہوں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک 799افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ہو گئی ہے۔

جبکہ 5افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیاتھا جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومت نے فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بھی عوام سے بار بار اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہیںاور بغیر کسی کام کے گھروں سے باہر نہ نکلیں ، کیونکہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔