بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ۔۔!! پاک فوج کا جوان شہید، دُشمن کو بھی بھاری نقصان اُٹھانا پڑ گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بھارتی فوج نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ پر جوابی کاروائی کی گئی۔بھارتی فوج نے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیار استعمال کئے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی واجد علی شہید ہو گیا جس کی عمر 20 سال تھی۔سپاہی واجد علی نے بھارتی فوج کا مردانہ جواب دیا۔شہید سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے تھا،آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

دوسری جانب مسلح افواج نے تمام طبی سہولیات کرونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے وقف کر دیں۔ ملٹری اسپتال میں کرونا معانت ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے۔ملک بھر کے فوجی اسپتالوں میں کرونا وائرس کی جانچ کے لیے لیبارٹری موجود ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کی 13مارچ کی سفارشات پر موثر عملدرآمد جاری ہے۔ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی میں مرکزی لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے۔ملٹری اسپتال میں کووڈ-19 معاونت ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے۔مسلح افواج،حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی مکمل معاونت کر رہےہیں۔مسلح افواج کی تمام طبی سہولیات آپریشنل ،ہر قسم کی صورت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول حکومت کے ساتھ ہے۔آرمی چیف نے کمانڈرز کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے جائیں۔مسلح افواج صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق و صوبائی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔ گذشتہ ہفتے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔