معاہدہ طے۔!! ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی کا اعلان

ادلب (ویب ڈیسک) شام میں جنگ بندی کے لیے روس اور ترکی کے درمیان معاہدہ طےہوگیا، ماسکو میں معاہدے پرصدر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کئے،جس کے بعدادلب میں سیز فائر کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ شام میں جاری عالمی طاقتوں کی رسہ کشی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کے

بعد ترکی اور روس نے فائر بندی پر اتفاق کرلیا،امن معاہدے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادمیر پوٹن نے دستخط کئے جس کے بعد خطے میں کسی حد تک امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔ ادلب ملک کا وہ واحد خطہ ہے جو حکومت مخالف گروہوں کے قبضے میں ہے اور شامی فورسز علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کیلئے تیز ترین آپریشن کر رہے ہیں تاہم اس دوران شامی فورسز کی جانب سے کارروائی کے دوران ساٹھ ترک فوجی ہلاک ہوئےجس کے بعد دونوںممالک کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی۔