بریکنگ نیوز۔۔!! بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ، ہنگامی صورتحال پیدا

ممبئی ( ویب ڈیسک) بھارت پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مسلح شخص نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے بروقت گرفتار کر لیا گیا،

علاقے کی سیکورٹی میں فوری طور پر اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ پر مبینہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جمعرات کے روز ایک شخص نے نئی دہلی میں واقع بھارتی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔

مذکورہ شخص مسلح تھا اور اسے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کیے جانے کے وقت گرفتار کر لیا گیا۔ مسلح شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ واقعے کے فوری بعد پارلیمںٹ اور علاقے کی سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔

اس حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔