دنیا کے جنگی طیارے بھی پیچھے رہ گئے۔۔۔ چینی جنگی طیاروں کی خصوصیات ’ جے ایف تھنڈر 17 ‘ میں شامل، پاکستانی طیارے ناقابلِ تسخیر ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک) چین نے اپنے سب سے شاندار جنگی طیارے کے فیچرز پاکستانی طیارے میں بھی شامل کر دیے، بلاک 3 کے تحت تیار کیے گئے طیاروں میں چین کے جے 20 جنگی طیارے کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ چوتھی جنریشن والے جنگی طیارے کو باقاعدہ آپریشنل کر دیا تھا۔

پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کے بلاک 3 طیارے کو ناصرف مکمل کر لیا ہے، بلکہ اس کی کامیاب آزمائشی پرواز بھی کر لی گئی ہے۔پاکستان نے گزشتہ برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال کے وسط سے شروع کی جائے گی۔ بتایا گیا تھا کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ باقاعدہ طور پر مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔جبکہ مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور یوں بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ چین نے اپنے سب سے شاندار جنگی طیارے کے فیچرز پاکستانی طیارے میں بھی شامل کر دیے، بلاک 3 کے تحت تیار کیے گئے طیاروں میں چین کے جے 20 جنگی طیارے کی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہو گا۔ یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان اور چین کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سے کئی ممالک نے اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔