آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان انشی ایٹوو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللہ ! عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ آئیے! ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔
Discussion about this post