You are here
Home > خبریں > بریکنگ نیوز :الیکشن کمیشن نے سمندرپارپاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی

بریکنگ نیوز :الیکشن کمیشن نے سمندرپارپاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سمندر پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی، اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن میں 2 روز کی توسیع کی گئی ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہناہے کہ سمندرپارپاکستانی اب17ستمبر تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں،اس سے پہلے رجسٹریشن کی آخری تاریخ15ستمبر مقرر کی گئی تھی،

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کامقصد زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کی رجسٹریشن ہے،صرف نائیکوپ یامشین ریڈیبل پاسپورٹ کے حامل رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے 37 حلقوں میں 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوں گے، رجسٹرڈووٹرزکو ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی سہولت ہوگی۔جبکہ دوسری جانب اس سے پہلے فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 14 اکتوبر کو منعقد ہونے والے قو می و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جمعتہ المبارک کو جاری کردی گئی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی فارم آج 15ستمبر بروز ہفتہ کو واپس لے سکیں گے اور آج ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائیگی ، امیدواروں کو انتخابی نشانات کل اتوار کو الاٹ کئے جائیں گے جس کیلئے امیدواروں سے پارٹی لیٹر و ٹکٹ طلب کرلئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ 14 اکتوبر کو فیصل آباد سمیت ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 11، پنجاب اسمبلی کی 13، کے پی کے کی 9، بلوچستان کی 2اور سندھ اسمبلی کی 2خالی نشستوں پرضمنی الیکشن منعقد ہوگا، مذکورہ انتخابات کے ضمن میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ(ن) ، پی پی پی ، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت آزاد ارکان نے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آبادIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103فیصل آباد VII میں بھی ضمنی انتخاب 14 اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہو گا۔(ز،ط)


Top