You are here
Home > خبریں > خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک اور انصافی حکومت کی کارکردگی ۔۔۔۔۔۔سراج الحق کا خالص سیاسی بیان سامنے آگیا

خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک اور انصافی حکومت کی کارکردگی ۔۔۔۔۔۔سراج الحق کا خالص سیاسی بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کو اندھیر وں سے نجات دلانے کے لئے ایم ایم اے 2002 ء کی طرح ایک بار پھر2018میں بھی بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی، آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے دینی جماعتوں اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والے باکردار اور کرپشن سے پاک لوگوں کو ساتھ ملا کر الیکشن لڑے گی ،

ٹاپ سٹوری:15 جوالائی 2018 کو انتخابات ہوں گے یا نہیں ؟ شاہد خاقان عباسی اور الیکشن کمیشن آمنے سامنے ، نا قابل یقین خبر آ گئی

حکومت میں رہنے والی سیکولر اور لبرل پارٹیوں نے پاکستان کی نظریاتی شناخت کو نقصان پہنچایا ، خیبر پختونخوا میں اتحادی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں سوال کا جواب صوبہ کے عوام بہتر دے سکتے ہیں ۔ہم نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی ،ماڈل ٹائون کے شہدا کے خاندانوں کو انصاف دلانے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے جماعت اسلامی نے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور آئندہ بھی یہ مطالبہ کرتے رہیں گے ۔ قاتل کوئی وزیر ہو یا وزیراعلیٰ، اسے جرم کی سزا ملنی چاہیے ۔ وہ بدھ کولندن ایئر پورٹ پر استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سامراجی قوتوں کی غلام اور اسٹیٹس کو کی حامی جماعتوں نے پاکستان کے نظریے کو پس پشت ڈال کر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا اور قوم نے جس عظیم مقصد کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان حاصل کیاتھا ان قربانیوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی ۔ انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان ملک میں قرآ ن و سنت کی بالادستی کا تقاضا کرتاہے مگر حکمرانوں نے ہمیشہ غیر آئینی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کے نام پر شخصی آمریت مسلط رکھی ۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 2018 ء کے انتخابات میں ایم ایم اے ملک کی دیگر دینی جماعتوں ، دیانتدار اور نظریہ پاکستان پر غیر متزلزل ایمان رکھنے والوں کو ساتھ ملا کر الیکشن لڑے گی ۔ ہم ملک سے کرپشن کے خاتمہ کی جدوجہد کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں اپنے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ حاصل کرے اور ایک آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے عالمی برادری کے ساتھ اپنے معاملات کو آگے بڑھائے۔(ش س م)


Top