ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میں سے کس کے اثاثے سب سے زیادہ ہیں؟ ناقابل یقین اعداد و شمار

لندن (ویب ڈیسک) بھارت کے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کتنے مالدار ہیں، یہ راز دنیا کے سامنے کھل گیا۔ بھارتی کرکٹ کپتان کوہلی اندازے کے مطابق 35 ملین ڈالر جبکہ ان کی اہلیہ 60ملین ڈالر کے اثاثے رکھتی ہیں۔ دونوں کی مشترکہ ملکیت 95 ملین امریکی ڈالر ہے جو بڑھتی

جارہی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ایک ہوجانے کے بعد اگلے دو برس میں وہ ایک ہزار کروڑ روپے کے فیگر کو چھولیں گے۔ کوہلی کرکٹ میچ فیس، آئی پی ایل اور کمرشل معاہدوں جبکہ بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما فلموں، اشتہارات اور سرمایہ کاری سے پیسے کماتی ہیں۔ انہیں فی فلم 10کروڑ اور برانڈز کی تشہیر سے چار کروڑ روپے ملتے ہیں، ریئل اسٹیٹ میں بھی40 کروڑ کی سرمایہ کر رکھی ہے۔کوہلی 120کروڑ روپے سالانہ انکم کے ساتھ دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں، وہ 28 برانڈز کی تشہیر کرتے ہیں، ٹینس ٹیم یو اے ای رائلز کے شریک مالک اور جمزکی چین چلاتے ہیں۔دوسری جانب لاہور کے علاقے مکہ کالونی سے 8 روز قبل لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے بازیاب ہو گیا۔لاہورمیں نوجوان کی پُراسرارگمشدگی کا معمہ حل تو ہو گیا لیکن معاملے کی پُراسراریت ختم نہ ہو سکی۔ مکہ کالونی کےرہائشی 22 سالہ احمد کے گھر والوں نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو اس کی گمشدگی کی اطلاع دی۔دوستوں کی نشاندہی پر وہ اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے بازیاب ہو گیا جبکہ احمد کی والدہ اور بھائی زاہد کا الزام ہے کہ اداکارہ مدیحہ شاہ ان کے بیٹے کو

یہ بھی پڑھیںدنیا کے مال اور جمال کو بے وفائی میں کمال حاصل ہےاسی لیے تو آج کل کے جہانگیروں اور نور جہانوں کی آنکھوں سے نور غائب ہے ۔۔۔حسن نثار کی ایک سنہری الفاظ میں لکھی جانے والی تحریر ملاحظہ کیجیے
نشہ کراتی ہے۔لیکن خود نوجوان احمد کہتا ہے کہ وہ تو مدیحہ شاہ کے گھرملازمت کے لیے گیا تھا، گھروالوں کےالزامات غلط ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ مدیحہ شاہ کہتی ہیں کہ احمد 10 ماہ تک بطور ڈرائیور ان کاملازم رہا اور کچھ عرصہ قبل اس نے نوکری چھوڑ کر ٹیکسی چلانا شروع کردی۔مدیحہ شاہ کا کہنا ہے کہ احمد کے گھر والوں نے ٹیکسی چھین کراس پر تشدد شروع کردیا اور وہ دوبارہ ملازمت کے لیے میرے پاس آیا تھا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ احمد نے خود ہی اپنے گھر جانے سے انکار کردیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ گھر واپس گیا تو گھر والے پھر اس پر تشدد کریں گے۔ احمد نے خود پولیس کو بتایا کہ اسے اغواء نہیں کیا گیا ہے۔مدیحہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ احمد کے گھر والے پیسوں کے لیے انہیں بلیک میل کررہے ہیں اور وہ جھوٹے الزامات لگانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے کر ہی کوئی قانونی کارروائی کریں گے۔(ذ،ک)