You are here
Home > خبریں > پشاور سے افسوسناک خبر : سراج الحق کے جلسے میں اسٹیج گر گیا ، تازہ ترین اطلاعات موصول

پشاور سے افسوسناک خبر : سراج الحق کے جلسے میں اسٹیج گر گیا ، تازہ ترین اطلاعات موصول

پشاور(ویب ڈیسک) مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے انتخابی جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا جس کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے مہمند ایجنسی میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر سراج سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔


منتظمین نے اسٹیج لکڑی کے تختوں سے تیار کیا تھا ، امیر جماعت اسلامی کی آمد کےتو پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد اسٹیچ پر پہنچی اور وزن زائد ہوا جس کے باعث وہ ٹوٹ گیا اور تمام افراد نیچے گر گئے تاہم خوش قسمتی سے سب محفوظ رہے۔حادثے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ’گنجائش سے زیادہ لوگوں کے اوپر بیٹھنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، آج کچھ کارکنان بھی اسٹیج پر پہنچ گئے تھے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ اسٹیج حادثاتی طور پر گرا س کے پیچھے کوئی سازش نہیں، اللہ کے شکر سے مجھ سمیت کسی بھی کارکن کو چوٹ نہیں آئی، واقعے کے بعد انتخابی مہم نہیں رکے گی اور شیڈول کے مطابق ہم اپنے پروگرام کرتے رہیں گے۔(ش۔ز۔م)


Top