You are here
Home > خبریں > گرمی کے موسم میں دھوپ میں کھڑی اپنی گاڑی کو جلد از جلد ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان طریقہ اختیار کریں

گرمی کے موسم میں دھوپ میں کھڑی اپنی گاڑی کو جلد از جلد ٹھنڈا کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان طریقہ اختیار کریں

لاہور(ویب ڈیسک) اگر آپ کی گاڑی گرمی کے موسم میں دھوپ میں کھڑے رہنے سے گرم تندور بن جائے تو اس کے لئے چند اہم نقاط کو ذہن میں رکھنا چاہئیے۔ اگر گاڑی بہت گرم ہوچکی ہے تو اس کی ایک طرف والے دونوں دروازوں کے شیشے کھول دیں او رپھر مخالف سمت والے دروازے کو آگے پیچھے حرکت دیں۔ اس طرح ہوا دروازے والی سائیڈ سے اندر داخل ہو گی

اور دوسری سائڈ کے کھلے شیشوں سے باہر نکلے گی، اور یوں گاڑی کے اندر بھری گرمی باہر نکل سکے گی۔ اس کے بعد گاڑی کا انجن آن کرنے کے بعد ائیرکنڈیشنر کو پوری طاقت سے آن کردیں اور ”ایکسٹرنل ائیر“ کی آپشن کو منتخب کریں، یعنی باہر سے ہوا گاڑی کے اندر آئے۔ سوئچ پر اس آپشن کا نشان عموماً گاڑی کے باہر سے اس کے اندر کی جانب داخل ہوتے تیر کی صورت میں دکھایا گیا ہوتا ہے۔ ابتدائی طور پر تھوڑی دیر کیلئے شیشے کھلے رہنے دیجئے۔ ایک سے دو منٹ میں تمام گرم ہوا گاڑی سے باہر نکل جائے گی۔ جب آپ کو ٹھنڈک محسوس ہونے لگے تو شیشے بند کردیں اور اب ”ایکسٹرنل ائیر“ کی جگہ ”سرکولیٹڈ ائیر“ کی آپشن کا انتخاب کرلیں۔ سوئچ پر یہ آپشن گاڑی کے اندر گھومتے ہوئے تیر کی صورت میں دکھائی گئی ہوتی ہے۔ اس کے انتخاب سے گاڑی کے اندر کی ٹھنڈی ہوا ہی استعمال ہو گی، یعنی اب باہر کی ہوا گاڑی کے اندر داخل نہیں ہو گی۔ یہ تو وہ بنیادی اصول ہیں جن پر عمل کرنے سے گاڑی جلد ٹھنڈی ہو گی اور توانائی کی بچت اور اے سی کی بہتر کارکردگی میں بھی یہ

باتیں معاون ثابت ہوں گی۔ اس کے علاوہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جن پر عمل کر کے آپ گاڑی کو گرم ہونے سے بڑی حد تک بچا سکتے ہیں۔ یہ اہم باتیں درج ذیل ہیں: 1۔ گاڑی کو سائے میں کھڑی کریں، اگر آپ گیراج میں کھڑی کرسکتے ہیں تو یہ ٹھنڈی بھی رہے گی اور محفوظ بھی ،یا کم از کم کسی درخت کے نیچے کھڑی کیجئے۔ 2۔ ونڈ سکرین سن شیڈ کا استعمال ضرور کیجئے، یہ آپ کی گاڑی میں سورج کی روشنی اور حرارت کو داخل ہونے سے روکتی ہے، خصوصاً سامنے والے حصے کو بچاتی ہے جہاں بیٹھ کر آپ نے ڈرائیونگ کرنا ہوتی ہے۔ 3۔ عام طور پر گاڑیوں کی سیٹوں کی رنگت گہری ہوتی ہے، یعنی یہ حرارت کو زیادہ جذب کرتی ہیں۔ سیٹوں کے اوپر ہلکے رنگ کے کپڑے کا کور استعمال کیجئے۔ یہ ان میں حرارت کے انجذاب کو کم کردے گا۔ 4۔ اپنی گاڑی کے ایئر کنڈیشنر کو بہترین حالت میں رکھئے، اس بارے میں رہنمائی ضرور لیجئے کہ اس کی مین ٹیننس کیلئے آپ کو کیا کرنا ہے اور کتنے عرصے بعد اس کا کام کروانا ضروری ہے۔ رہنمائی ضرور لیجئے کہ اس کی مین ٹیننس کیلئے آپ کو کیا کرنا ہے(ش۔ز۔م)


Top