You are here
Home > خبریں > خاص تعلقات کی وجہ سے پی ایچ اے میں پرکشش ملازمتوں کا لطف اٹھانے والی خواتین کی شامت ۔۔۔۔۔۔ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میدان میں آگئے

خاص تعلقات کی وجہ سے پی ایچ اے میں پرکشش ملازمتوں کا لطف اٹھانے والی خواتین کی شامت ۔۔۔۔۔۔ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر میدان میں آگئے

لاہور (ویب ڈیسک) بدعنوانی سے پاک پاکستان کا عزم لیےڈی جی پارکس اینڈ ہارثیکلچر اتھارٹی ڈٹ گئے۔ اندرونی اور بیرونی دباؤ کے باوجود تمام غیر قانونی بل بورڈز کا صفایا کرڈالا۔ ان کے اس اقدام پر آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن نے بھرپورتعاون کایقین دلایا ہے۔ ایسوسی ایشن نےاس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ

پی ایچ اے میں غیر قانونی اور خلاف ضابطہ معاملات کی ناصرف مذمت کرتے ہیں بلکہ مخصوص گروپس کی وجہ سےقومی خزانے اور ادارے کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان پر بھی تحفظات کا شکار ہیں۔ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کے عین مطابق کام کریں تو بدعنوانی سے پاک پاکستان کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ادارے میں موجود کالی بھیڑیں اپنا قبلہ خود درست کرلیں بصورت دیگر انھیں جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بدعنوانی سے پاک پی ایچ اے کے قیام لئےفری ہینڈ بھی ان کے اعتماد اور کارکردگی کے لیے نعمت سے کم نہیں ۔

ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بل بورڈز آویزاں کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی پارٹیاں بھلے جتنا بھی زور لگا لیں وہ اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکیں گی ۔۔ انہوں نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف اس مشن میں چیف سیکرٹری کا بھر پور مینڈیٹ بھی ان کے اعتماد کا نظیر ہے ۔باخبر ذرائع نےیہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پی ایچ اے میں عرصہ دوسال سے تعینات خواتین افسران نے قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر اپنی دنیا خوب سنواری ہے دیدہ دلیری کے ساتھ بدعنوانی کرنے والی خواتین افسران کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں مزید انکشافات اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


Top