You are here
Home > خبریں > پچھلے ایک ہفتے میں پاکستان میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

پچھلے ایک ہفتے میں پاکستان میں مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

ملتان (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 16 ستمبر 2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی مزید 1.31فیصد بڑھ گئی،22 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،19 میں استحکام رہا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں

کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 22 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس ہفتہ کے دوران ملک میں الیکٹرک چارجز، پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، چکن (زندہ)، انڈہ (فارمی)، ایل پی جی(سلنڈر)، واشنگ سوپ، چائے، ویجیٹیبل گھی،کوکنگ آئل، جارجٹ، چینی، آٹا، خوردنی تیل، صابن،گڑ، چاول باسمتی(ٹوٹا)، دہی، خشک دودھ، بیف اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

پیاز، ٹماٹر،کیلا، آلو، دال مونگ، لہسن، دال مسور، دال ماش، دال چنا، چاول اری6/9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گھی (کھلا)، چائےکا کپ، بیف پلیٹ، دودھ (تازہ)، لان (کپڑا)، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، دال پلیٹ، آگ جلانے والی لکڑی، انرجی سیور، ماچس، موٹا لٹھا، ڈبل روٹی، سگریٹ، نمک، گندم، مٹی کا تیل، سینڈل، چپل،گیس چارجز ، لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


Top