You are here
Home > خبریں > ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کی اہلیہ کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کی اہلیہ کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات

لندن (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے ایجویئر، برطانیہ میں ہونے والے بہیمانہ واقعہ کے ٹھیک 11 سال بعد ان کی بیوہ شمائلہ عمران فاروق کو لندن کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ بولنے سے قاصر ہیں، بائیں کان کی قوت سماعت ختم ہو گئی

اور نظام ہضم شدید طور پر متاثر ہے۔ شمائلہ اور ان کے دو بیٹوں عالی شان فاروق اور وجدان فاروق کو ایم کیو ایم لندن ونگ، اس کے پاکستان کے دھڑوں، لندن یا پاکستان کے کسی بھی رہنما بشمول وہ لوگ جو پاکستان میں وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، کسی نے بھی مدد فراہم نہیں کی۔ گزشتہ سال جون میں پاکستان کی ایک عدالت نے ایم کیو ایم کے تین افراد خالد شمیم، محسن علی

اور معظم علی کو 2010 میں ڈاکٹر عمران فاروق کے کیس کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی اور سکاٹ لینڈ یارڈ نے فائل بند کر دی تھی لیکن شمائلہ اور اس کے دو بیٹوں کے لئے زندگی پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گئی ہے۔ شمائلہ کو درپیش بیماریوں میں چوتھے مرحلہ کا سرطان شامل ہے


Top