You are here
Home > خبریں > پی آئی اے کے بیڑے میں دو قیمتی جہازوں کا اضافہ ۔۔۔مزید تفصیلات اس خبر میں

پی آئی اے کے بیڑے میں دو قیمتی جہازوں کا اضافہ ۔۔۔مزید تفصیلات اس خبر میں

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل کے بیڑوں میں دو طیاروں کا اضافہ ہوگیا ہے جن میں سے ایک نئی ایئر بس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل نے ٹینڈر کے ذریعے دو طیارے حاصل کیے ہیں جن میں سے

ایک ایئر بس اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ دوسرا طیارہ آئندہ دنوں میں پاکستان پہنچے گا، دونوں طیارے 2017ء ساخت کے ہیں۔ عالمی وبا اور بازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ دو سالوں سے طیارے حاصل نہیں کرسکا تھا۔ ان طیاروں کے اضافے سے پی آئی اے اپنے مسافروں کو مزید بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔ ایئر مارشل ارشد ملک کے مطابق نئے طیاروں کا حصول اللّٰہ کی مہربانی اور میری ٹیم کی کاوشوں سے عمل میں آیا ہے، یہ اللّٰہ کا خاص کرم اور میری ٹیم کی شب و روز کی محنت کا ثمر ہے۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے نے خصوصی طور پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وزیر ہوابازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔


Top