You are here
Home > خبریں > مزید بارشیں ہونگی یا نہیں ؟ شہریوں کے کام کی پیشگوئی سامنے آگئی

مزید بارشیں ہونگی یا نہیں ؟ شہریوں کے کام کی پیشگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عالمی سطح کے مشہور ماہر موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہو گا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے بتایا کہ شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا

کا واضح کم دباﺅ شدت اختیار کر گیا ہے ،ہوا کا واضح کم دباﺅ ڈیپریشن میں تبدیل ہو گیا ،ہوا کا کم دباﺅ آج اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہو سکتا ہے ،ہوا کا کم دباﺅ بھارت ، راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا آخر میں بارشوں کا امکان ہے ،پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہو سکتا ہے ۔


Top