You are here
Home > خبریں > بہتر ہے عمران خان کُرسی چھوڑ دے! پاکستانی عوام پھٹ پڑے، وزیر اعظم سے حکومت تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

بہتر ہے عمران خان کُرسی چھوڑ دے! پاکستانی عوام پھٹ پڑے، وزیر اعظم سے حکومت تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے لیے پانچ سال کافی نہیں ہیں۔ ملکی اقتدار کے لیے 5 سال کم ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عمران خان تو اقتدار میں آنے کے بعد نوے دن کی بات کیا کرتے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد انہیں پانچ سال بھی کم لگنا شروع ہو گئے ہیں۔

جبکہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کی اس انوکھی خواہش پر انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔عام عوام کا کہنا تھا کہ بجلی نہیں ہے ، گیس نہیں ہے ، پانی نہیں ہے لیکن آئے دن بلوں کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے ، سونا ، چینی اور گھی تک تو مہنگا کر دیا گیا ہے ، بتائیں کہ ہم کہاں جائیں، ہم کس طرح چولہے جلائیں۔

ایک اور شہری نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جو حال کر دیا ہے سب کے دلوں سے ان کے لیے بد دعائیں نکل رہی ہیں، انہوں نے کل کیا جانا ہے یہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی چلے جائیں۔جب تک عمران خان رہے گا تب تک یہ ملک نہیں چلے گا۔

 خواتین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک میں بربادی پھیلائی ہوئی ہے اسی لیے ہم ایک منٹ بھی مزید نہیں دینا چاہتے۔ ان کو مزید وقت دیا تو یہ تو غریبوں کے جنازے نکال لیں گے۔ ایک بزرگ شہری نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ اب عمران خان کو چایئیے کہ وہ وزیراعظم کی کُرسی سے اُتر جائے۔ حکومت ان کے بس کا روگ نہیں ہے ، اگر یہ چلے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

تبدیلی یہ آئی ہے کہ عوام بھوکی مر رہی ہے ۔ عوام کی رائے کے لیے یہ سروے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروایا گیا تھا جس میں عوام نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس سروے کے دوران موجودہ حکومت کی ستائی ہوئی عوام نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=410&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2FOTFwithKamranShahid%2Fvideos%2F861375518049617%2F&show_text=false&width=560

خیال رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو جن چیلنجز کا سامنا تھا اُس میں ملک کی معاشی صورتحال ، مہنگائی اور قرضے تھے جن سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ہاتھ پاؤں تو مارے لیکن مہنگائی کا جن بے قابو ہو کر حکومت کے اپنے گلے کا طوق بن گیا ، موجودہ حکومت سے عوام کی مایوسی صاف ظاہر ہے ، آئے روز ہونے والی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور عوام کو ریلیف دینا اس وقت حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے جس میں وہ ناکام نظر آتی ہے۔


Top