You are here
Home > خبریں > 25 دسمبر تک استعفے جمع کروا دو اسکے بعد ۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے ارکان اسمبلی کو ڈیڈ لائن دے دی

25 دسمبر تک استعفے جمع کروا دو اسکے بعد ۔۔۔۔۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے ارکان اسمبلی کو ڈیڈ لائن دے دی

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کے لئے 25دسمبر کی تاریخ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ، ہر رکن اسمبلی (قومی و صوبائی) کو فون کرکے بتایا گیا ہے کہ ہر صورت

میں 25 دسمبر تک اپنے استعفے اعلیٰ قیادت کو جمع کروا دیں ۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کو اپنے استعفے صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ پتہ چلا ہے کہ قید میں بند مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بھی اپنے استعفے 25 دسمبر تک رانا ثنااللہ کو بھجوا دیں گے ۔ دیگر صوبائی اسمبلیوں میں موجود ن لیگ کے ممبران کو بھی استعفے25دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ صوبائی صدور کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Top