You are here
Home > خبریں > 9 نومبر : عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

9 نومبر : عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

سیالکوٹ(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کے یوم پیدائش پرضلع سیالکوٹ میں تعطیل کااعلان کیا گیاہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان ہائیکورٹ نے کہاہے کہ ضلع سیالکوٹ کی تمام سیشن وسول عدالتیں کل بندرہیں گی،لاہورہائی کورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سیالکوٹ کومراسلہ جاری کردیاگیا۔واضح رہے

کہ ملک بھر میں کل شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش منایا جائے گا،اس موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ملک کے حوالے سے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی،الیکٹرانک پر خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گےجبکہ پرنٹ میڈیا پر خصوصی مضامین شائع کئے جائینگے۔


Top