You are here
Home > خبریں > کورونا کا وار جاری:صنعتوں ،سکولوں اور کاروبار کے حوالے سے وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

کورونا کا وار جاری:صنعتوں ،سکولوں اور کاروبار کے حوالے سے وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کاروبار ،اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی

ایجنڈا پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ کو کورونا کی تازہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں ، اموات بڑھیں اوروینٹی لیٹرز پر مریضوں کااضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا، کاروبار ،اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے، بڑی مشکل سے ملکی معیشت کو سنبھالا ہے۔وفاقی کاببنہ کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر بھی تفیصلی بات چیت ہوئی اور ری سٹرکچرنگ اور کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس نے بریفنگ دی۔اجلاس میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی ، ٹیلی کام ایپلٹ ٹریبونل کے قیام اور مالی سال 2020-21 کیلئےجموں کشمیر ریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے گلگت بلتستان میں عدالتوں کے پریذائڈنگ افسران تعینات کرنے اور پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جبکہ زائرین مینجمنٹ پالیسی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ زائرین پالیسی پر خزانہ سے مالیاتی اثرات پر رپورٹ مانگی گئی، وزارت مذہبی امور مشاورت کے بعد کابینہ کو رپورٹ دے گی، کابینہ نے ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق صوبہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات وقت سے قبل دئیے جانے کی تیاریاں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں سموگ اور کورونا وائرس پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر قبل از وقت موم سرما تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے صوبائی حکام اور وفاقی حکومت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ممکنہ طور پر پنجاب میں نومبر کے وسط سے موسم سرما کی تعطیلات دے دی جائیں گی۔جو 2 ہفتے پر محیط ہوسکتی ہیں۔اعلان جلد متوقع ہے ، دوسری جانب وفاق میں بھی نومبر کے دوسرے ہفتے سے چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے۔سکول، کالجز ، یونیورسٹیز نومبر کے دوسرے ہفتے سے بند کرنے پر مشاورت جاری ہے، یاد رہے کرونا لاک ڈائون کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے پر اعلان کیا گیا تھا کہ کئی ماہ کی بندش اور بچوں کے تعلیمی نقصان کی وجہ سے رواں سال موسم سرما کی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔دریں اثناوفاقی حکومت نے اہم فیصلوں کے لئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس کل طلب کرلیا ۔


Top