You are here
Home > خبریں > پارکوں کے اوقات میں تبدیلی ۔۔۔۔پارکس اب شام کتنے بجے تک کھلے رہیں گے؟حکومت نے اعلان کردیا

پارکوں کے اوقات میں تبدیلی ۔۔۔۔پارکس اب شام کتنے بجے تک کھلے رہیں گے؟حکومت نے اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)لاک ڈاؤن کے بعد پارکوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور پارکوں کوشام 6 بجے تک بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا ،اس حوالے سے پی ایچ اے نے پارکوں کو شام چھ بجے بند کرنے کے فیصلے میں ترمیم کردی ، ایمیوزمنٹ پارک شام چھ بجے جبکہ اوپن پارک

رات دس بجے ہی بند ہوں گے۔ پارکوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نئے ترمیم شدہ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں ۔ پارکوں میں پلے ایریاز شام چھ بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ پارکوں میں باقی اوپن ایریا رات دس بجے بند ہوں گے ۔ پارکوں میں سیر اور واک کرنے والے رات دس بجے تک آسکیں گے ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔


Top