You are here
Home > خبریں > اچھا تو یہ بات تھی!!!عمران خان نے نوبل انعام کے لئے ابھینندن کو رہا کیا ،(ن) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

اچھا تو یہ بات تھی!!!عمران خان نے نوبل انعام کے لئے ابھینندن کو رہا کیا ،(ن) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وہ چینل سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگی راہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے ایک بات کر دی اسے چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے خود ہی اتنے دنوں سے ایشو بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اگر خود چل کر پاکستان آ جائے تب بھی انہیں

مسئلہ ہے اور اگر یہ فون کرتے رہیں اور وہ نہ اٹھائے تب بھی انہیں مسئلہ ہوتا ہے۔رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مودی کو بار بار فون کیا مگر اس نے نہیں اٹھایااور یہ اس کی خاموشی سے گھبرا گئے۔تب وزیراعظم عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو رہا کردیتے ہیں۔بھائی ہمارا کرنل حبیب بھی تو بھارت کی قید میں ہے۔اسے ناجائز اور بے گناہ انہوں نے جھوٹا الزام لگا کر گرفتار کیا ہوا ہے۔ان سے اتنا بھی نہیں ہوا سکا کہ ابھی نندن کے بدلے کرنل حبیب کو ہی رہا کروا لیتے۔بھارت نے اس شخص کو بے گناہ پکڑ کر کے رکھا ہوا ہے اور وہ اسے ایک سازش کے طور پر لے کر بیٹھا ہے ا ور اس کے بدلے کوئی ڈیل کرے گا۔یہ تو پاگل ہوئے ہوئے ہیں اور خود نوبل انعام لینے کے لیے ایسی مہم چلاتے ہیں اور جب انعام نہیں ملتا تو پھر دو تین دن بعد کہتے ہیں کہ چھوڑیں جی میں اس کا حقدار نہیں تھا۔یہ تو بالکل ہی حواس باختہ ہو گئے ہیں۔باقی ہم لوگ ملک اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ہم نے ان کے خلاف نہ کوئی بات کی ہے اور نہ کریں گے یہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ وہ کس ایشو کو اٹھا رہی ہے اور کس ایشو کو توجہ نہیں دے رہی۔


Top