You are here
Home > خبریں > سوات آپریشن کے پیچھے کیا مقصد تھا؟عمران خان سب جانتے تھے،سینئیر اینکر پرسن سلیم صافی نے حیران کن انکشاف کر دیا

سوات آپریشن کے پیچھے کیا مقصد تھا؟عمران خان سب جانتے تھے،سینئیر اینکر پرسن سلیم صافی نے حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے اینکر سلیم صافی نے اپنے پروگرام میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کی کتاب میں اور میرا پاکستان سے اقتباس پڑھاکہ سوات آپریشن امریکی ڈالر بٹورنے کے لیے کیا گیا تھااور امریکہ نے اسلام آباد میں جو آپریشن کیا

وہ ملک کے لیے فائدے مند نہیں تھا ۔اس وقت ہماری آرمی کہاں تھی کیا ؟ایجنسیوں کو پتا نہیں تھا کہ جہاں امریکی ہیلی کاپٹر ٹیک کر رہے ہیں وہ اسامہ بن لادن کا گھر ہے۔۔سلیم صافی نے سوال کیا کہ کیا اس وقت کے عمران خان اور آج کے ایاز صادق کا بیانیہ ایک نہیں ہے۔تو اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ بیانیہ ایک نہیں ہے بلکہ بڑا فرق ہے۔ کتاب کے حوالے سے اعجاز شاہ نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ کتاب نہیں پڑھی اس لیے مجھے نہیں اندازہ اس میں کیا لکھا ہوا ہے اگر ملکی سیاستدانوں اور ان کے کارکنوں کی صورت حال پر نظر دوڑائی جائے تو ایسے ہے جیسا دوسرے شخص کا منہ لال دیکھ کر اپنا منہ لال کر لیتے ہیں۔بھائی اگر ایک شخص نے غلطی کی تو کم سے کم آپ تو نہ کریں۔ایک ایاز صادق نے بیان کیا دیا اس کے اتنے بخیے ادھیڑے جا رہے ہیں کہ غلطی پر غلطی ہوتی جا رہی ہے۔اس معاملے کو دبانے کے لیے پیمرا کو نوٹس لینا چاہیے اور اس ایشو پر میڈیا میں بات کرنے پر پابندی عائد کر دی جانی چاہیے۔اگرچہ یہ آزادی اظہار رائے میں رکاوٹ ہے مگر کم سے کم اس آزادی کا گلا گھونٹنا ضروری ہے کہ جس کے تحت ملکی سلامتی پر کاری وار ہو رہے ہیں۔


Top