ککس بیکس اور کمیشن کے لالچ میں چھوٹے میاں لاہوریوں کے ساتھ کیا بڑی گیم ڈال گئے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے اورنج لائن ٹرین سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ ان پراجیکٹس میں بدعنوانی اور لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میٹروز اور اورنج لائن میں کک

بیکس کے زریعے اربوں ہڑپے گئے، مہنگے پراجیکٹس میں سبسڈی کی مد میں خزانے کو اربوں کا چونا لگایا گیا، ۔ انہو ں نے کہاکہ کک بیکس کے لالچ میں بنا سوچ بچار کیے تاریخی عمارتیں سمیت قومی ورثے کو داؤ پر لگایا گیا، اسلام آباد صحت اور تعلیم کے فنڈز اورنج لائن میں استعمال کیے گئے، اورنج لائن جیسے سفید ہاتھی عوام کے سر منڈوائے گئے، کیونکہ کمیشن کھانا تھا۔انہوں نے (ن) لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا اکہ آپکے اورنج پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب حکومت 12 سال تک سالانہ 40 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالر ادا کرے گی۔ اتنی خطیر رقم صرف ایک منصوبے پر خرچ کر کے عوامی فلاح وبہبود کو نظر انداز کیا گیا،انکا وطیرہ رہا کہ دو دھاری تلوار کی مانند پہلے مہنگے ترین پراجیکٹس اور پھر سبسڈی کی مد میں لوٹتے رہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ بے شرمی کی انتہا کہ انہی پراجیکٹس میں بدعنوانی کرنے والے کو شکریہ کہا جا رہا ہے، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے کا نعرہ مقبول کرنے والوں کو عوام معاف نہیں کرے گی۔