نصر من اللہ وفتح قریب : کراچی کی سڑکوں پر پاک فوج زندہ باد اور ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں کے بینرز لگ گئے ، مگر یہ بینرز کس نے لگائے ہیں ؟ جان کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک افواج کے حق میں بینرز آوایزاں کردئیے گئے ہیں ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان نے پاک افواج کے حق میں بینرز لگادئیے، شہر بھر میں لگائے گئے بینرز پر شہیدوں کو سلام اور پاک فوج زندہ باد

کے نعرے درج ہیں۔آویزاں کیے گئے بینرز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ٹیررزم کے خلاف ہم پاک افواج کے ساتھ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک افواج کے حق میں بینرز آوایزاں کردئیے گئے۔ٹی وی چینل کی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان نے پاک افواج کے حق میں بینرز لگادئیے، شہر بھر میں لگائے گئے بینرز پر شہیدوں کو سلام اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج ہیں۔آویزاں کیے گئے بینرز میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ٹیررزم کے خلاف ہم ہر وقت پاک افواج کے ساتھ ہیں۔علاوہ ازیں ایم کیو ایم رہنماؤں خواجہ اظہار اور فیصل سبزواری نے پی ڈی ایم جلسے سے قبل مزار قائد کے تقدس کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم کا مزار رائیونڈ یا گڑھی خدا بخش نہیں ہے جہاں سیاسی جماعت سیاسی نعرے لگائے۔انہوں نے کہا کہ اردو کو قومی زبان نہ ماننے والا پاکستان کا دشمن ہے، محمود اچکزئی نے کراچی میں لسانیت اور تعصب پھیلایا۔فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے تیرہ سال میں ہزاروں ارب روپے کے بجٹ کے باوجود کراچی کو اسپتال، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ اور صاف پانی نہیں دے سکی، پیپلزپارٹی شہر میں کام نہیں کرتی،بس بلاول بھٹو بس تقاریر کرتے ہیں مگر جب کام کرنے کاوقت آتا ہے تو تو یہ لوگ نجانے کہاں غائب ہو جاتے ہیں، اس لئےصوبہ بننا ضروری ہے۔