You are here
Home > خبریں > حکومت میں آ کر یہ کام سب سے پہلے کیا جائے گا۔۔۔اہم سیاسی رہنما نے عوام کو حکومت میں آنے سے پہلے ہی بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت میں آ کر یہ کام سب سے پہلے کیا جائے گا۔۔۔اہم سیاسی رہنما نے عوام کو حکومت میں آنے سے پہلے ہی بڑی خوشخبری سنا دی

لا ہور (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں آکر فوری بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرے گی،ملک کے تمام تھانوں میں تقرریاں میرٹ پر کی جائیں گی ۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکریاں میرٹ پر

پیدا کی جائیں گی جبکہ کاشتکاروں کوسہولیات دیں گے جو کام سابق حکومتیں نہیں کر سکیں وہ ہم کر کے دکھائیں گے ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ادارے ٹھیک کرنے کے لئے آزاد بورڈ بنائے جائیں گے اور سٹیٹ بینک کو حقیقت میں خودمختار کردیا جائے گا ، ایک سو روز میں پولیس کا نظام بہتر کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جو ظلم کیا ہے وہ تاریخ میں لکھا جائے گا ۔ کسی حکومت نے بھاشا ڈیم پر توجہ نہیں لیکن ہم یہ کر دکھائیں گے ۔پاکستان سٹیل اور پی آئی اے کوفعال کیا جائے گاکیونکہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا چاہتے ۔دوسری جانب غیرسرکاری ادارے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کارکردگی کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 11.9 فیصد عوام کی رائے ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں وفاقی حکومت کی کارکردگی زبردست رہی جبکہ 16.8 فیصد لوگوں نے کارکردگی کو اوسط درجے سے کم اور 18.4 فیصد نے اوسط درجے سے بہتر قرار دے دی۔42 فیصدلوگوں کے مطابق وفاقی حکومت کی کارکردگی اوسط درجےکی رہی۔ سروے کے 10.4 فیصد لوگوں نے گزشتہ 5 برسوں میں وفاقی حکومت

یہ بھی پڑھیںچند روز قبل مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی لاہورعاشق حسین گوپانگ کے اچانک فیصلے نے عمران خان کو دنگ کر ڈالا

یہ بھی پڑھیں میر ظفراللہ خان جمالی ایک ووٹ کی اکثریت سے وزیر اعظم بنے تھےمگر اس ایک ووٹ کے حصول کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلے گئے ؟ پول کھول دینے والا انکشاف

یہ بھی پڑھیں میری اتنی اوقات نہیں ہے کہ سلمان خان کا مقابلہ کر سکوں۔۔۔۔نامور بالی وڈ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر کا ایسا اعتراف جس نے بالی وڈ انڈسٹری میں ہلچل مچا دی

کی کارکردگی کو انتہائی ناقص قرار دے دیا۔سروے میں شامل افراد سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کارکردگی کیسی رہی، جس کے جواب میں 21.7 فیصد لوگوں نے نواز شریف کی کارکردگی کو انتہائی ناقص، 13.2 فیصد نے زبردست، 20.2 فیصد نے اوسط سے کم، 17 فیصد نے اوسط سے اوپر اور 27.3 فیصد افراد نے نواز شریف کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دے دی۔صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو 12.2 فیصد عوام نے ناقص قرار دیا جبکہ 11.1 فیصد لوگوں نے صوبوں کی کارکردگی کو زبردست، 9.4 فیصد لوگوں نے اوسط سے نیچے، 17.2 فیصد لوگوں نے اوسط سے اوپر اور 38.9 فیصد لوگوں نے صوبائی حکومتوں کی کارکردگی کو اوسط درجے کی قرار دیا۔(ذ،ک)


Top