You are here
Home > خبریں > بریکنگ نیوز: وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کو کمر توڑ جھٹکا۔۔!! دو قلمدان واپس لے لیے گئے

بریکنگ نیوز: وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کو کمر توڑ جھٹکا۔۔!! دو قلمدان واپس لے لیے گئے

پشاور (ویب ڈیسک) وزیر مملکت شہریار آفریدی سے دو قلمدان واپس لیے گئے اور انہیں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرمقرر کردیا گیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر شہریار آفریدی کی بطور وزیر مملکت تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی۔

شہریار آفریدی اس سے قبل وزیر مملکت برائے سیفران اور وزیر مملکت برائے انسداد منشیات کا قلمدان رکھتے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت سے 2 قلمدان واپس لینے کے بعد شہریار آفریدی کو چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر مقرر کردیا ہے، ان کا نیا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ اس سے قبل وزیر مملکت شہریار خان آفریدی، پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری اور ہنگو سے ایم این اے خیال زمان کوہاٹ میں تکفیری شر پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے قیصر عباس، سید ارتضیٰ حسین اور سید میر حسن جان کی تعزیت کیلئے ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی آئے۔ اس موقع پر شہدائے کے لواحقین سمیت شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور وحدت کونسل کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی سمیت دیگر علماء و عمائدین بھی موجود تھے۔ پارلیمانی وفد نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔


Top