You are here
Home > خبریں > مشہور ٹک ٹاکر گھناؤنے جرم میں ملوث نکلی

مشہور ٹک ٹاکر گھناؤنے جرم میں ملوث نکلی

لاہور(نیوز ڈیسک ) معروف ٹک ٹاک گرل ماروی چوہدری مبینہ طور پر گھناؤنے جُرم میں ملوث نکلی۔تفصیلات کے مطابق شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر معروف سٹار ماروی چوہدری ایک گھناؤنے جُرم میں ملوث ہے۔ علی اور ماروی چوہدری مل کر کام کرتے تھے ، علی نے کچھ دن قبل ہی کام بند کیا

جس پر ماروی نے اسے یا جان سے مار دیا ہےے یا پھر مروا دیا ہے، لوہی بھیر پولیس نے علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔والد کے بیان کے مطابق ماروی اور علی مل کر کام کرتے تھے،علی نے کچھ دن قبل کام کرنا بند کیا۔ماروی نے علی کو کام کے لیے لاہور بلایا،اس کے بعد علی واپس نہ آسکا پر اسکی نعش مل گئی۔ان کا کہنا ہے کہ علی نے مجھے بتایا کہ ماروی اچھی لڑکی نہیں ہے، میں اس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔ماروی نے متعدد بار علی سے رابطہ کیا لیکن وہ کام کرنے پر راضی نہ ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ماروی چوہدری نے دوستوں کی مدد سے علی کو لاہور بلوایا تھا۔علی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیاگیا ہے جب کہ سیمپل لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں۔ علی کی جان کس طرح گئی، پولیس ابھی تک شواہد حاصل کرنے میں تاحال ناکام ہے، وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی تاہم ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ علی کی موت پانی کی ٹینکی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔تاہم علی کے والدین نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے بچے ککی جان مبینہ طور پر گلا دبا کر لی گئی ہے، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


Top