You are here
Home > خبریں > افتخار الدین ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہے ؟ ناقابل یقین خبر

افتخار الدین ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہے ؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں جج کو جان لینے کی وارننگ دینے اور توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم افتخار الدین مرزا عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ملزم افتخار الدین مرزا کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ملزم افتخار الدین مرزا کو کورونا ہوگیا

ہے، کورونا منفی ہونے کے بعد ان کے دل کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے۔افتخار الدین مرزا کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ افتخار الدین مرزا کو معاف کر دیا جائے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟چیف جسٹس پاکستان نے یہ بھی کہا کہ افتخار الدین مرزا پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔


Top