You are here
Home > خبریں > سرکاری کالجوں کیلئے داخلہ پالیسی کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

سرکاری کالجوں کیلئے داخلہ پالیسی کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ کالج ایجوکیشن نے سرکاری کالجوں کے لیے داخلہ پالیسی کا اعلان کر دیا۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری کالجوں میں سال 2020-21 کے لیے داخلے سندھ الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام (ایس ای سی سی اے پی 2020) کے تحت ہوں گے،

کلیم فارم کے پیسے طلبا سے نہیں لیے جائیں گے،کراچی کے امیدوار کالج میں داخلے کے لیے درخواست ویب سائٹ www.sindhcollegeeducation پر آن لائن جمع کرواسکیں گے۔ طلبا کے لیے آن لائن سسٹم ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ و طالبات کالجوں می آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکیں گے۔ محکمہ کالجز کی ویب سائٹ پر کالج داخلہ فارم اپ لوڈ کردیا جائے گا، طلبا میٹرک کے نتائج کی بنیاد پر فارم جمع کروائیں گے، اندرون سندھ کے طلبا ڈائریکٹر کالجز کے دفتر میں فارم جمع کراسکتے ہیں، طلبا سے فارم کیلیے رقم وصول نہیں کی جائیگی۔ داخلہ پالیسی کے چیئرمین ڈی جی کالجز، وائس چیئرمین ریجنل ڈائریکٹر کالجز ہوں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن کو داخلہ پالیسی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔


Top