You are here
Home > خبریں > بریکنگ نیوز: بھارت میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

بریکنگ نیوز: بھارت میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

لکھنو(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک تربیتی پائلٹ مر گیا۔طیارے میں چار افراد سوار تھے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اعظم گڑھ کے علاقے سرائے میر میں پیر کی صبح گیارہ بج کر بیس منٹ پر حادثہ پیش آیا، طیارے میں سوار دو افراد نے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا دی

تاہم ایک شخص لاپتہ ہے ۔ آخری اطلاعات تک لاپتہ شخص کے بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا ، پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچی ہوئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ امیتھی کے ایک فلائینگ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ملکیت تھا ۔


Top