You are here
Home > خبریں > سانحہ موٹروے کے مجرم عابد کی گرفتاری یقینی ۔۔۔۔۔ اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

سانحہ موٹروے کے مجرم عابد کی گرفتاری یقینی ۔۔۔۔۔ اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے 8چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ چیئرمین اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم شہزاد سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیموں میں سی آئی ے، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی خفیہ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ملزم کی اطلاع پر

تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، مختلف اضلاع میں ملزم عابد کے تمام ٹھکانوں کے پیش نظر مربوط جال بچھا دیا گیا تاہم ابھی تک اس کیس کی تفتیش میں صرف دو ملزمان ملوث پائے گئے ہیں جن میں سے ایک ملزم شفقت گرفتار کیا جا چکاہے، مفرور عابد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔


Top