You are here
Home > خبریں > انصاف نہ مل سکا

انصاف نہ مل سکا

بہاولپور( ویب ڈیسک) والدین کی عزت کی خاطر ، بے تو قیر ہونے والی خاتون نے موت کو گلے لگا لیا، خاتون جاتے جاتے اپنے والد کو کہہ گئی کہ ” ابا آپ سر اُٹھا کر جیو گے”۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں گززشتہ روز لقمان نامی شخص کے ہاتھوں بے توقیر ہونے والی لڑکی نے موت کو گلے

لگا لیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام کھیتوں میں انکی بیٹی کام پر گئی تھی جہاں توقیر نامی نوجوان نے لڑکی کو بے توقیر کیا اور اسکے ساتھ قبیح حرکات کیں، جس کے بعد ہم لوگ مقامی تھانے گئے تو پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا اور ہمیں کہا گیا کہ مقامی چوکی جائیں، ہماری کسی قسم کی شنوائی نہیں کی گئی، جس کے بعد میری بیٹی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے موت کو گلے لگا لیا، میری بیٹی نے جاتے ہوئے مجھے کہا کہ ” آپ ساری زندگی سر اُٹھا کر جیو گئے، آپکی بیٹی داغدار نہیں تھی”۔ متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم لقمان ابھی تک آزاد گھوم رہا ہے اور اسکے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی گئی، ہماری التجاء ہے کہ ظالموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تا کہ آئندہ کسی کے ساتھ بھی اس طرح کا کوئی ظلم نہ ہوسکے اور نہ ہی کسی کی آئندہ جرات ہو کہ وہ کسی کی بے توقیری کر سکے۔


Top