You are here
Home > خبریں > ایک اور افسوسناک خبر

ایک اور افسوسناک خبر

سرگودہا (ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب کے اہم شہر سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں زمیندار کی جانب سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ بداخلاقی کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ ملزم متاثرہ لڑکی کی حالت بگڑنے پر اسے ہسٔپتال بھی لے گیا اور علاج کراتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

لڑکی کے بھائی کے مطابق زمیندار رب نواز نے گھر میں ملازمت کرنے والی اس کی 16 سال کی بہن سے بداخلاقی کی، جس سے بہن کی طبیعت خراب ہو گئی۔ لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ پہلے تو زمیندار گھر میں ہی علاج کراتا رہا، لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لڑکی کو گورنمنٹ مولا بخش اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔ بھائی شاہد نے بیان دیا ہے کہ زمیندار نے پولیس کو آگاہ کرنے سے منع کیا اور علاج معالجے کا تمام خرچہ دینے کا کہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔


Top