بریکنگ نیوز: میر حاصل بزنجو کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن آج ، کون کون میدان میں ہے ؟ تازہ ترین خبر

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان میں میر حاصل بزنجو کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کاآغاز ہوگیا،پہلا ووٹ رکن صوبائی اسمبلی محمد خان لہڑی نے کاسٹ کیا جبکہ دوسرا ووٹ اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی دنیش کمار نے کاسٹ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ کی خالی

نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے اسمبلی ہال میں پولنگ کاآغاز ہوگیا،ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی شام4 بجے تک استعمال کرسکیں گے۔سینیٹ کی خالی نشست پر 3 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،64 ارکان ووٹ کاسٹ کرینگے،بی اے پی سے خالد بزنجو،جے یو آئی ف کے غوث اللہ اور پی ٹی آئی کے منیر بلوچ مدمقابل ہیں،سینیٹ کی نشست میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔