تحریک انصاف کے کراچی جلسے سے کچھ دیر قبل ایسا کیا ہو گیا کہ فیصل واوڈا کے گارڈز نے پی ٹی آئی کے نامور لیڈرعلی زیدی پر اسلحہ تان لیا ؟ تشویشناک خبر آ گئی

کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں ہونے والے جلسہ پارٹی میں شدید اختلافات کی وجہ بن گیاہے کیونکہ جلسے میں عمران خان کی آمد سے قبل پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی اور ایک دوسرے پر انتہائی سنگین الزامات عائد کیے گئے جبکہ

دل چیر دینے والی خبر: وادی نیلم میں پل گرنے سے ڈوب کر جاں بحق و لاپتہ ہونے والے سیاحوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے کن شہروں سے تھا؟ تازہ ترین اطلاعات موصول
فیصل واڈا کے گارڈ نے تو علی زیدی پر اسلحہ بھی تان لیا ۔نجی ٹی وی ’جاگ نیوز ‘نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کی کراچی کے جلسے میں آمد سے قبل پارٹی دو گروپوں میں بٹ گئی ، علیم عادل شیخ ، عمران اسماعیل ، فیصل واڈا اور عامر لیاقت نے ایک گروپ بنا لیا جبکہ فضا شمیم ، علی زیدی ، اسد عمر اور عارف علوی نے دوسرا گروپ بنا لیا اور ایک دوسرے پر سخت ترین الزامات عائد کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم عادل شیخ نے حکیم سعید گرا ؤنڈ میں پیپلز پارٹی سے جھگڑے کا ذمہ دار علی زیدی کو قرار دیتے ہوئے ان پر سستی شہرت حاصل کرنے کا الزام عائد کیا جبکہ انہوں نے پارٹی ہائی جیک کرنے کا بھی علی زیدی اور اسد عمر پر الزام عائد لگایا۔اس موقع علی زیدی نے فیصل واڈا پر چڑھائی کی کوشش کی اور اس دوران شور شرابا ہوا جس پر فیصل واڈا کے گارڈ نے علی زیدی پر اسلحہ تان لیا تاہم کسی قسم کا کوئی بھی سنگین حادثہ پیش نہیں آیا۔(ش س م)
نواب آف کالا باغ کے دورحکومت کا ایک یادگار واقعہ: وہ وقت جب صرف ا یک اخبارمنگوانے کیلیے نواب صاحب نے خصو صی طیارہ میانوالی سے راولپنڈی بھیج دیا